امید ہے یوکرائنی بحران کے خاتمے میں پیشرفت،روس نئی پابندیوں سے گریز کرے گا ، جان کیری

پیر 9 جون 2014 07:40

سینٹ برایوس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز امید ظاہر کی ہے کہ یوکرائن کے بحران کے خاتمے میں پیشرفت ہوگی اور اس طرح روس کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرسکے گا،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ چند روز میں ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن کی بدولت کشیدگی کم ہوگی۔مجھے قوی امید ہے کہ اس جانب اقدام کئے جارہے ہیں،ہم روس کی مدد کے منتظر ہیں اور ہماری امید یہ ہے کہ ہمیں مزید سنجیدہ پابندیوں اور دوسرے اقدامات کی جانب نہیں بڑھنے پڑے گا۔

انہوں نے سیز فائر کے امکان،علیحدگی پسندوں کے اپنے ہتھیار پھینکنے قبضہ کی جانے والی سرکاری عمارتوں کو خالی کرنے اور یوکرائن کی تعمیر کے آغاز کے سلسلے میں روسی مدد کے امکان کی بھی بات کی۔

(جاری ہے)

جان کیری نے یوکرائن کے نئے صدر کے طور پر مغربی حمایت یافتہ چاکلیٹ ٹائی کون پیٹرو پوروشنکوف کے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کیا۔گزشتہ جمعہ کو پوروشنکوف نے25مئی کی انتخابی فتح کے انہیں اس خونی بحران پر قابو پانے کا اختیار دیا،جس نے سرد جنگ کے بعد کے دور کو دہلا کر رکھ دیا اور روس کی طرف سے کریمیا کے ادغام کے بعد یورپی نقشے کو دوبارہ مرتب کرنا پڑا ہے ،پہلی مرتبہ فرانس میں روسی صدرولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

مغربی طاقتوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیوٹن ماہ رواں کے اوآخر تک یوکرائن کے بارے میں مزید تعاون پر مبنی انداز اپنانے میں ناکام رہے تو روسی معیشت کے پورے سیکٹر پر نئی انضباطی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔حالیہ ایام میں جنوب مشرقی یوکرائن میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ باغیوں کی طرف سے وقفے وقفثے سے حملہ کئے جانے والی تین سرحدی چوکیوں کا کنٹرول کھو بیٹھی ہے۔تاہم ولادیمیر پیوٹن نے یورو شینکوف کے ساتھ اپنے مذاکرات کے بعد حیران کن خوشگوار بیان دیا ہے اور کہا کہ یوکرائن میں خون خراب فوری طور پر روکنے کی ضرورت کے بارے میں یوکرائن کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :