کراچی ایئر رپورٹ پر دہشتگروں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ ، 13سیکورٹی اہلکار شہید ،اے ایس ایف کی وردی میں ملبوس حملہ اووروں نے جناح ٹرمینل کے فوکر گیٹ پر دستی بم پھینکے اور اندر داخل ہو گئے، ٹرمینل پر فائرنگ ، دھماکوں کی گونج ایئرپورٹ سیل، ایک طیارے کو اغوا کرنے کی اطلاعات، پولیس ، رینجرز ، فوج کے دستے تعینات ، سیکورٹی فورسز اور دہشتگروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 10 حملہ آور ہلاک ، ایک گرفتار
پیر 9 جون 2014 07:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء) پاکستان کے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان پانچ گھنٹے جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے اور دھماکوں کے بعد اب خاموشی چھا گئی ہے۔ ہوائی اڈے پر حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب کیا گیا جس میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں سمیت کم سے کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے فوج نے بھی رینجرز اور سکیورٹی فورسز کی مدد کی۔ کراچی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق اب تک 10 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم باجوہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’علاقہ کلیئر، ہوائی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تصاویر میں نظر آنے والی آگ جہاز کی نہیں بلکہ عمارت کی تھی، جسے اب بجھا دیا گیا ہے، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے مطابق ’آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس، رینجرز، ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز اور ہوائی اڈے کے عملے کے 13 ارکان ہلاک ہوئے۔‘ کلِک سیکیورٹی ناقص اور مزاحمت مؤثر نہیں تھی کلِک مہران اڈے پر حملے میں غیر ملکی ملوت تھے، ہوائی اڈے پر مزاحمت رکنے بعد محتاط تلاشی کا کام جاری ہے تاہم حکام روشنی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ جامع تلاشی لی جا سکے۔
اس سے قبل کراچی کے جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے شعبے کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ’ اب تک حملہ کے دوران 14 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں جن میں 5 حملہ آور، 7 اے ایس ایف کے اہلکار جبکہ باقی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہلکار تھے۔‘تاہم کراچی کے اے آئی جی غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی۔
ان کا کہنا تھا کے سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے قبضے سے 4 ایس ایم جی اور ایک راکٹ لانچر برآمد کیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ اس وقت نقصان کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ہر طرح کا ایئرپورٹ آپریشن معطل کیا گیا۔ حملے کے دوران ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ حملہ آور اولڈ ایئر پورٹ کی جانب سے اندر داخل ہوئے۔ ایئر پورٹ کے احاطے میں موجود انجینیئرنگ کی دو منزلہ عمارت کے اندر حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کافی دیر مقابلہ جاری رہا۔ یہی وہ عمارت ہے جہاں سے حملہ آور ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق اس جگہ کم سے کم تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔ ایک حملہ آور کی لاش عمارت کے باہر پڑی ہے جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ سکیورٹی فورسز کی گولی لگنے کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ کارروائی کے دوران ہی پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ عاصم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی آپریشنل کمانڈر سے بات ہوئی ہے جنھوں نے بتایا ہے کہ ’دہشت گرد ایک مخصوص علاقے میں موجود ہیں جہاں ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ جناح ٹرمینل محفوظ ہے اور کسی جہاز کو آگ نہیں لگی۔‘پی آئی اے کے اہلکاروں نے فورسز کو بتایا ہے کہ یہ حملہ آور دو گروہوں کی صورت آئے تھے اور ایک دوسرے مقام سے بھی نکل کر فائرنگ کرتے رہے۔ اے ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے پاس راکٹ بھی ہیں۔ عاصم باجوہ کے مطابق جہازوں میں موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماجی سابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈی جی ائی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا کہ ’کراچی کے ہوائی اڈے کے اندر سے براہِ راست نشریات بند ہونی چاہیئں کیونکہ یہ کارروائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
اس کی مدد سے فوجیوں کی موجودگی اور اہم مقامات کی نشاندہی ہو رہی ہے جو دہشت گردوں کی مدد کے مترادف ہے۔‘ کراچی کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ پانچ سے چھ مسلح افراد پرانے ٹرمینل سے ایئرپورٹ داخل ہوئے اور اس دوران انہوں نے دستی بم کے دھماکے بھی کیے۔ حملے کانشانہ بننے والے حصے میں ہوائی اڈے کا ٹرمینل ٹو بھی جو حج پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کچھ کارگو جہاز بھی رُکتے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تصدیق کی ہے کہ فوج کے دستے بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے بھیجے گئے۔ایئرپورٹ کے اندر کی حفاظت اے ایس ایف کی ذمے داری ہے جبکہ پولیس اور رینجرز بھی مدد کے لیے پہنچی اور علاقے کو گھیر لیا گیا۔ کراچی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
پولیس نے جناح ٹرمینل سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جس نے سرمئی رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور چہرے پر ہلکی داڑھی تھی۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے ڈی جی رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر پھنس جانے والے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دہشت گردوں کو جلد از جلد شکست دی جائے۔‘ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوج بھی اس کارروائی میں مدد دینے کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی نے بتایا کہ کسی جہاز کو اغوا نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹ کے ایک حصے میں چند ناکارہ طیارے کھڑے تھے جن میں سے ایک کو گولیاں لگی ہیں اور اس مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ایک عینی شاہد نےبتایا کہ حملہ آور فوکر گیٹ سے اندر آئے جہاں اے ایس ایف کے اہلکاروں کے ساتھ ان کا مقابلہ ہوا، انھوں نے بتایا کہ اڈے کے احاطے میں کھڑے ایک نئے طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک شخص نے بتایا کے حملہ آور ایک وین میں آئے تھے جو انہیں اتار کر آگے چلی گئی۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس ممتاز میمن نے بتایا کہ اس پوری کارروائی کے دوران ابھی تک نہ تو کسی مسافر طیارے کو نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی کسی مسافر کو کوئی گزند آئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صرف ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں آگ لگی ہے۔انہوں بعض پاکستانی چینلز پر چلنے والی اس خبر کی بھی تردید کی کہ ایئرپورٹ کے تیل ڈپو کو آگ لگ گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایئر پورٹ پر جہاں حملہ کیا گیا ہے یہاں سے چند کلومیٹر دور پاکستانی بحریہ کی مہران بیس موجود ہے جس پر ماضی میں ایک بڑا دہشتگرد حملہ ہو چکا ہے۔ 22 مئی 2011 کو بحریہ کے بیس پی این ایس مہران پر حملے میں دس اہلکار اور حملہ کرنے والے دہشتگردوں میں سے تین ہلاک ہوئے۔
اس وقت پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد چار سے چھ تھی جو حفاظتی باڑ کاٹ کر سیڑھیوں کی مدد سے فوجی اڈے میں داخل ہوئے اور آتے ہی رن وے پر کھڑے جہازوں کو نشانہ بنایا جس سے دو جہاز تباہ ہوگئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 9 جون 2014 کی مزید خبریں
-
عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال ریکارڈ نویں فرنچ اوپن کے فاتح،خواتین کا ٹائٹل ماریا شیرا پووا کے نام رہا
-
کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی، گھٹنے کی چوٹ کے باعث دو وارم اپ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے
-
وزیر اعظم کا پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت برہمی کا اظہار،متعلقہ وزارت اور اداروں کو پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت
-
چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز رواں سال اور چار 2015ء میں ریٹائر ہو جائیں گے
-
پی پی دور حکومت سے کئی سیاستدان خوش تھے اور کئی مایوس بھی تھے،سراج درانی،شیرمارتاہوں شعر سناتا نہیں اور ن لیگ کا تو ٹائیگر ہے شیر نہیں،انٹرویو
-
حکومت زیادہ سے زیادہ 5مہینوں کی مہمان ہے،قربانی سے پہلے قربانی ہوسکتی ہے ،شیخ رشیداحمد ،بے سروسامانی کے عالم میں نکلاہوں،سستا ٹرین مارچ کررہاہوں، جلسوں پرتو بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں ،مسائل زدہ ... مزید
-
شارٹ فال کو کم رکھنے کے لئے وولٹیج کو جان بوجھ کر کم رکھنے کی ہدایت،تقسیم کار کمپنیاں کم بجلی کا کوٹہ ملنے اور لوڈ شیڈنگ بھی کم کرنے کی ہدایت پر پریشان
-
خیبر پختونخواحکومت نے رواں مالی سال کی اے ڈی پی لیپس ہونے کے خدشہ کے پیش نظر دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طر ح سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کی تعمیر کو بھی کنسلٹنسی کی شرط ختم کردی
-
ڈی سی اوفیصل آباد کے گرفتار گن مین عمران کے ڈی سی اوز کے نام پرکروڑوں روپے کرپشن میں ملوث دواعلیٰ افسرا کو اوایس ڈی بنا دیا گیا، بعض اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل
-
خیبر پختونخواحکومت کا آئندہ مالی سال کے لئے 350 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آخری مراحل میں داخل ، آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی ٹیکس فری ہوگا، 40 ارب روپے کے خسارے کا سامنا
-
ناجائز تعلقات کا الزام ، سوات میں شوہر نے بیوی کی ناک کا ٹ دی، ملزم پولیس اہلکار ہے، مقدمہ درج ہونے پر پیٹی بھائیوں نے گرفتار کر لیا
-
ایران اور امریکا کے مابین کئی دہائیوں بعد پہلی براہ راست بات چیت آج ہوگی
-
امید ہے یوکرائنی بحران کے خاتمے میں پیشرفت،روس نئی پابندیوں سے گریز کرے گا ، جان کیری
-
مصر،35قیدیوں کی ہلاکت پر پولیس اہلکار کو سزا
-
آسٹریلوی وزیر اعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات ،دونوں ملکوں کا تعلقات کو مضبوط بنانے کا اعادہ
-
امریکی مزاحیہ فنکار ٹریسی مورگن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
-
یورپ سے آنے والے جہادی سیاح اپنے ملکوں کے لئے درد سر بن گئے
-
روس نے اپنی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تین ایجنٹوں کو پندرھویں صدی کے بائبل کے نایاب نسخے کو چوری کر کے بیچنے کے جرم میں سزا سنادی
-
سعودی عرب،سوشل میڈیا پر تصویر کے ذریعے جادو ٹونہ ممکن؟، انسٹا گرام، ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر موجود تصاویر کے ذریعے جادو ٹونہ ممکن ہے،سوڈانی جادوگر کا سعودی ٹی وی پر دعویٰ
-
الجزائر: رکن پارلیمنٹ کا ساتھی کو طمانچہ مہنگا پڑ گیا،بلا جواز حرکت پر اخوان کے احمد لطیفی کی پارٹی رکنیت معطل
-
کراچی ایئر رپورٹ پر دہشتگروں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ ، 13سیکورٹی اہلکار شہید ،اے ایس ایف کی وردی میں ملبوس حملہ اووروں نے جناح ٹرمینل کے فوکر گیٹ پر دستی بم پھینکے اور اندر داخل ہو گئے، ٹرمینل پر ... مزید
-
تفتان میں زائرین کے ہوٹل پر دستی بموں سے حملہ، فائرنگ، 23سے زائد افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ، نوکنڈی میں تفتان بارڈر کے قریب نامعلوم افراد نے ہوٹل پر حملہ کیا گیا ، ہو ٹل میں کہ ایران سے آنے والے زائرین ... مزید
-
تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے دس مطالبات پیش کر دیئے، وزیر اعظم،صدر سمیت اوپر سے نیچے تک سادگی ،خراجات کم ، جی ایس ٹی 17سے پندرہ فیصد اس برس اور آئندہ چار برس میں 10فیصد ،پنشن کم از کم ... مزید
-
نادرااین اے 118کی رپورٹ عدالتی احکامات پرآج الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گا،نادراترجمان
-
منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے ٹرپ کر جانے والے 5 میں سے 3 یونٹ بحال کر دیئے گئے ،چوتھا یونٹ بھی جلد بحال کر دیا جائے گا ، پانچویں یونٹ کی بحالی کا کام بھی جاری ہے،یونٹس ٹرپ کر جانے سے پاور سٹیشن کی پیداوار ... مزید
-
سندھ،پنجاب ،بلوچستان کی سرحدی پٹی پر ایف سی کا آپریشن،10 شرپسند ہلاک،3 بارودی ٹھکانے تباہ
-
نیب نے کرپشن کے بڑے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کا آغاز کردیا ،گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45 ریفرنس دائر کئے گئے، چالیس نئے مقدمات کی تفتیش شروع کی گئی،ساٹھ پرانے مقدمات کو حتمی شکل دی گئی،چیئرمین قمر زمان ... مزید
-
خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام نے شرعی سزاوٴں کا نفاذ شروع کر دیا ، کام کرنے پر خاتون کو کوڑوں کی سزا
-
گرینڈ الائنس کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن ارکان کو بھاری ترقیاتی فنڈز جاری کرنے اور مراعات دینے پر غور شروع،وزیر خزانہ کو مختلف مدات میں فنڈز کا جائزہ لینے کی ہدایت
-
شیخ رشید احمد ٹرین مارچ نہیں منی مارچ کررہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق ،شیخ رشید نوٹنگی دکھائی ان کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں‘ عمران خان خیبرپختونخواہ میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عمران خان بچگانہ سیاست کررہے ... مزید
-
تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آخری بار عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ ، عمران خان نے حامد خان کو درخواستوں کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی
-
عسکری حکام کا نجی ٹی وی چینل جیو کے حوالے سے اہم اجلاس (آج ) ہوگا،اہم فیصلہ اور حکومت و دفاعی اداروں کے تعلقات پر غور متوقع
-
تھنک ٹینک کی تشکیل ،جسٹس افتخار چوہدری نے مشاورت کا دائرہ بڑھا دیا،مختلف اداروں اور اہم شخصیات سے رابطہ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم
-
کشمیر کا مسئلہ اب بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے، اسکے ایجنڈے میں شامل ہے ،اقوا م متحدہ ، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرائے ، بیرسٹر سلطان محمودچوہدری، دیرینہ ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف ملک میں مایوسی پھیلانا چاہتی ہے،پرویز رشید، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کا ایک سال گزارنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے،بیان
-
پی پی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں،سابق صدر آصف علی زرداری کو جوابی اقدامات کا مکمل اختیا ردیدیا گیا
-
تحریک انصاف لندن الائنس کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،شیریں مزاری ، حکومت نے رمضان کے آخر تک 4حلقوں میں ہمارے مطالبے کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ تصدیق نہ کروائی تو پھر تحریک ... مزید
-
خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی پیروی کر نے لگی،صوبے میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ،مختلف کمپنیوں سے رابطے کرنے پر غور ،مختلف شخصیات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان، پاکستان بھارت کی نئی منتخب قیادت سے کشمیر سمیت دیگر مسائل پر بات چیت میں سنجیدہ ہے، بات چیت کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے،تسنیم ... مزید
-
گوگل ارتھ پر کراچی ائیرپورٹ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.