اسلام میں خودکش حملے حرام ،اس طرح کے واقعات سے اسلام کی بدنامی ہورہی ہے، امام مسجدالاقصیٰ کا فتوی ٰ

منگل 17 جون 2014 08:08

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء)مسجدالاقصیٰ کے امام اورخطیب شیخ یوسف ابوسینانے فتویٰ جاری کیاہے کہ اسلام میں خودکش حملے حرام ہیں اوراس طرح کے واقعات سے اسلام کی بدنامی ہورہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے برمنگھم میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت عالم اسلام کے لئے آزمائش ہے لیکن یہ براوقت ختم ہونیو الاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شام اورمصرکے حالات تشویشناک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے ،اوراس طرح کے حالات کامقابلہ کرنے کیلئے مسلم امہ کواکٹھاہوناچاہئے ،مسجدالاقصیٰ یروشلم کے امام اورخطیب شیخ یوسف ابوسینانے حاجی عبدالرزاق یعقوب کی مغفرت اورایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاکرائی،اس موقع پرآروائی یوکے اوریورپ کے سی ای اوفیاض غفوربھی موجودتھے۔