7 بارفامولا ون کے فاتح مائیکل شوماکر 6 ماہ کے طویل کومے سے باہرآگئے

منگل 17 جون 2014 07:57

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء) اسپورٹس کی دنیا میں بے مثال شہرت کے حامل اور 7 مرتبہ فارمولا ون کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے شوماکر 6 ماہ کے طویل کوما سے باہر آگئے ہیں۔شوماکر کی ترجمان کا کہنا تھا کہ شوماکر کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں فرانس کے شہر گرینوبل میں قائم اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جہاں انہیں تشویشناک حالت میں علاج کی غرض سے داخل کرایا گیا تھا تاہم اب ان کا مزید علاج سوئزرلینڈ کے شہر لوسانے میں ہوگا جہاں شومارکر کی اہلیہ اپنے 2 بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوماکر ہوش میں آئے تھے جس کے بعد ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ شوماکر بات چیت کر سکتے ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب شوماکر کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ا ن کے جذبات اوردعاؤں کی بدولت ہی شوماکر کو نئی زندگی ملی۔

(جاری ہے)

مائیکل شوماکر فرانس کے علاقے گرین نوبل کے یونیورسٹی اسپتال میں گذشتہ 6 ماہ سے زیر علاج تھے، 45 سالہ مائیکل شوماکر29 دسمبر 2013 کو فرانس میں اسکیننگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ کومے میں چلے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شوماکر کا سر چٹان سے ٹکرا یا تھا،