کینیا‘ صومالی شدت پسندوں کا ساحلی قصبے میں ریسٹورنٹ پر حملہ‘ 48 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

منگل 17 جون 2014 08:09

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء) کینیا میں درجنوں شدت پسندوں کے ایک ساحلی قصبے پر حملے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ساحلی قصبے میں کیتونی میں صومالی شدت پسندوں نے اس وقت ایک ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا جب متعدد افراد ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھ رہے تھے۔ شدت پسندوں نے پہلے ریسٹورنٹ کو نذر آتش کیا اور اس کے بعد گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ حملے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :