کابل،طالبان کے خلاف آپریشن،67 شدت پسند ہلاک ،36 زخمی ہوگئے

منگل 17 جون 2014 08:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء)افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشنز کے دوران67 شدت پسند ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔ بم دھماکے میں تین فوجی بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ چھ صوبوں میں آپریشن کے دوران 67 طالبان ہلاک جبکہ36 زخمی ہوگئے ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں تین افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :