چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بندیال کو سپریم کورٹ کا جج ، خواجہ امتیا ز کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا ،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عمر عطاء بندیال سے جبکہ خواجہ امتیاز سے گورنر پنجاب حلف لینگے

منگل 17 جون 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بندیال کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ خواجہ امتیاز کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی جسٹس عمر عطاء بندیال سے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ جسٹس خواجہ امتیاز کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ۔

دونوں جسٹس صاحبان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے چیف سٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور ان سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔