سپریم کورٹ ، 6 ہزار روپے رشوت لینے والے ملزم شان الٰہی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

منگل 17 جون 2014 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء) سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر 6 ہزار روپے رشوت لینے والے ملزم شان الٰہی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی‘ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لوگ رشوت نہ دیں تو کیا آسمان گرجائے گا‘ آپ خود رشوت دینے کا اقرار کررہے ہیں‘ بعض لوگ اپنا کام جلد نکالنے کیلئے رشوت دیتے ہیں بعدازاں کام نہ ہو تو پھر رشوت لینے کا الزام لگادیتے ہیں۔

انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دئیے۔

(جاری ہے)

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ملزم کو بغیر ریکوری کے جوڈیشل کرنے کیلئے شان الٰہی نے 10 ہزر روپے رشوت مانگی تو ان کو 5 ہزار روپے دئیے گئے انہوں نے 500 روپے مثل لکھنے والے کو دلائے‘ ایک ہزار روپے کھانے کیلئے دینے کو کہا بعدازاں اپنی مرضی سے ملزم کیخلاف کارروائی کی اسلئے شان الٰہی کیخلاف رشوت لینے کے حوالے سے کارروائی کی جائے تاہم عدالت نے ان کی استدعاء مسترد کردی اور شان الٰہی کی ضمانت منظور کرل۔

متعلقہ عنوان :