وزیراعظم کی صحافیوں سے سرِ راہ ملاقات،نوازشریف سینئر صحافیوں سے ملاقات نہ ہونے اور بیٹ رپورٹر وزیراعظم سے ”لفٹ نہ کرانے“ کا شکوہ کرتے رہے

منگل 17 جون 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف صحافیوں سے سرِ راہ ملاقات میں کئی سینئر صحافیوں سے ملاقات نہ ہونے اور بیٹ رپورٹر وزیراعظم سے ”لفٹ نہ کرانے“ کا شکوہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم جب سینیٹ کے ایوان کے باہر آئے تو صحافیوں نے ان سے گفتگو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وہ ان کے ساتھ گھل مل گئے اور اپنے سکیورٹی گارڈ کو ہٹا دیا انہوں نے کچھ سینئر صحافیوں کو کہا کہ آپ عید کا چاند ہوگئے ہیں اور ملاقات نہیں ہوتی جبکہ بعض صحافیوں سے وزیراعظم سے متعلقہ رپورٹرز سے عدم رابطہ کی شکایت کی۔

متعلقہ عنوان :