سینٹ نے 133بجٹ سفارشات کی منظوری دیکرقومی اسمبلی کوبھجوادیں ،بجٹ سفارشات میں زرعی سیکٹرمیں بہتری لانے ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے ،ٹیکس نیٹ بڑھانے ،ایس آراوزکلچرختم کرنے کی تجاویزشامل، قانون سازی کرکے بجٹ کی سینٹ سے منظوری بھی لازمی قراردی جائے ، نسرین جلیل،حکومت ایک لاکھ افرادکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے دعوے کے برعکس صرف 12000افرادکوشامل کرسکی ہے ،ترقیاتی بجٹ میں پنجاب کوترجیح دی گئی ، جتناممکن ہوسکاحکومت اس رپورٹ سے فائدہ اٹھائے گی،راجہ ظفرالحق کی یقین دہانی

منگل 17 جون 2014 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء)سینٹ نے 133بجٹ سفارشات کی منظوری دیکرقومی اسمبلی کوبھجوادیں ،بجٹ سفارشات میں زرعی سیکٹرمیں بہتری لانے ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے ،ٹیکس نیٹ بڑھانے ،ایس آراوزکلچرختم کرنے کی تجاویزشامل ہیں ۔چیئرمین خزانہ کمیٹی بیگم نسرین جلیل نے کہاہے کہ قانون سازی کرکے بجٹ کی سینٹ سے منظوری بھی لازمی قراردی جائے ،حکومت ایک لاکھ افرادکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے دعوے کے برعکس صرف12000افرادکوشامل کرسکی ہے ،کمیٹی اراکین کے تحفظات تھے کہ ترقیاتی بجٹ میں پنجاب کوترجیح دی گئی ہے جبکہ قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے یقین دلایا کہ جتناممکن ہوسکاحکومت اس رپورٹ سے فائدہ اٹھائے گی۔

پیرکوسینٹ کے اجلاس میں سینٹ خزانہ کمیٹی کے چیئرپرسن نسرین جلیل نے کمیٹی کی بجٹ تجاویزپیش کی جس کومتفقہ طورپرمنظورکرکے قومی اسمبلی بھجوادیاگیا۔

(جاری ہے)

نسرین جلیل نے کہاکہ وزیرخزانہ ملکی معیشت کوبہتربنانے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں بہتری آئی ہے ،روپیہ مضبوط ہواہے ،مگرملک میں بجلی گیس کابحران ہے ،ملک کے عوام قرضوں تلے دبے جارہے ہیں ۔

گیس کی قیمتیں 300روپے تک لانے کی بجٹ میں تجویزہے ۔انہوں نے کہاکہ کیاحکومت نے پانی کے حوالے سے بجلی کااستعمال کم کرنے پرغورکیاہے ،سینٹ تجاویزدے دیتاہے مگرزیادہ ترتجاویزردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہیں کوئی ایساقانون بنایاجائے کہ فنانس بل کی سینٹ سے منظوری بھی ضروری قراردی جائے ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ پربہت سے اعتراضات ہیں ملک میں صنعتی سیکٹرمیں بہتری آئی مگرزرعی شعبہ پستی کا شکار ہے ،سینیٹرزنے زرعی سیکٹرکی بہتری کیلئے بہت سی تجاویزدی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک لاکھ افرادکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کااعلان کیاتھامگرافسوس12000افرادہی اس نیٹ میں شامل کئے جاسکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی توجہ سٹیل پرہوتی ہے اورایف بی آرکے اعتراضات بھی اس حوالے سے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کاووٹ تبدیل کیاجارہاہے یہ درست نہیں ہے اورحکومت اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسی ایک سیکٹرکوفائدہ پہنچانے کے لئے ایس اواوزجاری کردیتی ہے ۔ایس اواوزکلچرختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے صوبوں میں تاثرجارہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کوترجیح دی جارہی ہے اورممبران کمیٹی نے بھی یہ نکتہ اٹھایاہے ۔قائدایوان بالاظفرالحق نے کہاکہ مشکلات کے باوجودکمیٹی نے جامع رپورٹ ایوان میں پیش کی ہیں ،جتناممکن ہوسکاحکومت اس رپورٹ سے فائدہ اٹھائے گی۔