امریکہ کا بغداد میں سفارتخانہ کھلا رکھنا کااعلان، سکیورٹی عملہ بڑھا دیا گیا ،جنگجوؤں کے ہاتھوں 1700عراقی شیعہ ریکروٹس کے وحشیانہ قتل کی مذمت

منگل 17 جون 2014 08:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء)عراقی دارالحکومت بغداد میں حالیہ بحران کے بعد امریکی سفارت خانہ اپنا سکیورٹی عملہ بڑھا رہا ہے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے دارالحکومت کے قریب وسیع علاقوں پر قبضے کے بعد اسے کھلا رکھنے کا وعدہ کیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جین پساکی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے کئی علاقوں میں تشدد اور جاری عدم استحکام کے نتیجے میں بغداد میں سفارت خانہ محکمہ خارجہ کے ساتھ مشاورت کرکے اپنے عملے کی بھرتی پر نظرثانی کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

بعض اضافی امریکی حکومت کے سکیورٹی اہلکار بھی بغداد میں عملے میں شامل کیا جائے گا ۔ دریں اثناء امریکہ نے عراق کے شمالی شہر تکریت میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فضائیہ کے 1700 عراقی شیعہ ریکروٹس کو وحشیانہ طریقے سے قتل عام کی گزشتہ روز مذمت کی ہے اور دھمکیوں کیخلاف ملک کو متحد ہونے پر زور دیا ہے ۔محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جین پساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامک سٹیٹ آف عراق اینڈ لیونٹ ( آئی ایس آئی ایل) نے تکریت میں 1700عراقی شیعہ فضائیہ کے ریکروٹس کے قتل عام کی ذمہ داری قبول کی ہے جو ان دہشت گردوں کی جانب سے پیش کردہ خونریزی کی ہولناک اور سچی واردات ہے ۔

متعلقہ عنوان :