ومبلڈن ٹینس ٹونامنٹ کے ڈرازسے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹاررافیل نڈال کے بجائے نوواک جوکووچ کو ٹورنامنٹ کا ٹاپ سیڈ ڈقرار دیدیا گیا

جمعہ 20 جون 2014 07:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) ومبلڈن ٹینس ٹونامنٹ کے ڈرازسے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹاررافیل نڈال کے بجائے نوواک جوکووچ کو ٹورنامنٹ کا ٹاپ سیڈ ڈقرار دیدیا گیا۔ اسی طرح عالمی نمبر چار کو نظر انداز کرکے اینڈی مرے کو تھری سیڈڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز نمبر ون سیڈڈ ہونگی۔

بدھ کو ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔سال کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد 23جون تا6جولائی تک ہوگا۔حکام نے اے ٹی پی ٹینس کی نئی عالمی درجہ بندی کو نظر اندا ز کرتے ہوئیعالمی نمبر دوٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کوٹاپ سیڈڈاوردفاعی چیمپئن اینڈی مریکو تھرڈ سیڈڈمیں رکھا جبکہ۔فرنچ اوپن چیمپئن رافیل نڈال سکینڈاور سوئٹزر لینڈ کیراجر فیڈررفورسیڈڈ میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس وارینکا ففتھ، چیک ری پبلک کیٹام برڈیچ سکس، اسپین کیڈیوڈ فیررسیون، کینیڈا کیمائلس رونک ایٹھ،امریکا کے جان اسنرنائین اورجاپان کیکائی نیشکوری ٹینس سیڈڈ ہونگے۔ خیال رہے کہ برطانوی ٹینس چیمپئن اینڈی مرے نے77سال بعد 2013و مبلڈن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ خواتین سیڈنگ میں ڈبلیو ٹی اے ورلڈ رینکنگ کو مد نظر رکھتے ہوئیعالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز،عالمی نمبر دو چین کی لی نا ،رومانیہ کی سائمونا ہلیپ،پولینڈ کی اگنسکا راڈونسکا ،ماریا شراپووابالترتیب پہلے،دوسرے ،تیسرے،چوتھے اور پانچویں سیڈڈ میں ہونگیں۔

متعلقہ عنوان :