پشاور میں افغان گلوکارہ گل ناز فائرنگ سے قتل، کچھ افراد گلوکارہ کے گھر آئے اور اسکی فیملی سے تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، پولیس حکام

جمعہ 20 جون 2014 07:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)گلبرگ پشاورمیں افغان گلوکارہ گل ناز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں گذشتہ شب مسلح افراد نے افغان گلوکارہ گل ناز عرف مسکان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گل ناز شدید زخمی ہو گئیں، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے گلوکارہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا

تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

گل ناز کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ ٹاوٴن میں درج کر لیا گیا ہے جب کہ ایس پی کینٹ اور دیگر پولیس حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ شواہد جمع کر لئے ہیں۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کچھ افراد گلوکارہ کے گھر آئے اور گل ناز کے گھر والوں سے تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں افغان گلو کارہ جاں بحق ہوئیں۔ گل ناز کا تعلق افغانستان سے ہے اور گذشتہ کافی عرصے پشاور میں رہائش پذیر تھیں۔

متعلقہ عنوان :