نیمار پر ضرورت سے زیادہ انحصار برازیل کیلئے نقصاندہ، جرمنی اور ہالینڈ فیورٹ، پیلے ،اسپین کی کارکردگی سے شدید مایوسی ہوئی، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ اعزاز کے دفاع کیلئے وہ سنجیدہ تھے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جون 2014 07:41

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) برازیلین لیجنڈ پیلے نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے جرمنی اور ہالینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا، کہتے ہیں نیمار پر ضرورت سے زیادہ انحصار برازیل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیلے کا کہنا تھا کہ اسپین کی کارکردگی سے شدید مایوسی ہوئی، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ اعزاز کے دفاع کیلئے وہ سنجیدہ تھے۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا ایونٹ کے فاتح کیلئے انہوں نے خاص طور پر جرمنی کا نام لیا جبکہ ان کے مطابق ہالینڈ بھی ٹائٹل کے حصول کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔برازیلین لیجنڈ پیلے نے مزید کہا کہ برازیل کی ٹیم نے اگرچہ کروشیا کو شکست دی لیکن میکسکو کیخلاف میچ اس کی کئی کمزوریاں سامنے لے آیا۔پیلے کے مطابق توقعات کا بھاری بوجھ نے مار کی کارکردگی متاثر کرے گا، جس سے برازیل کا ایونٹ میں سفر فائنل سے پہلے اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔