امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3 افراد ہلاک ہوگئے

جمعہ 20 جون 2014 07:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک انجن پر مشتمل طیارہ مغربی ٹیکساس میں گر کر تباہ ہوا ہے ۔حادثے کے نتیجے میں طیارے یں سوار تین افراد موقع پرہلاک ہوگئے ۔طیارہ گرنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :