اسلام آبادہائیکورٹ کااوجی ڈی سی ایل میں مبینہ کرپشن کیس میں ایف آئی اے اورنیب کو30جون تک رپورٹ پیش کرنے کاحکم ،یہ ایک سنجیدہ کیس ہے ،ایف آئی اے اورنیب فوری رپورٹ تیارکرکے عدالت کوآگاہ کرے ،جسٹس شوکت عزیزصدیقی

جمعہ 20 جون 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)اسلام آبادہائیکورٹ نے آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل )مبینہ اربوں کی کرپشن گھپلوں کیس میں فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹرجنرل اورقومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین کوتحقیقاتی رپورٹ تیس جون کوعدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔عدالت عالیہ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک سنجیدہ کیس ہے ایف آئی اے اورنیب حکام فوری طورپررپورٹ تیارکرکے عدالت کوآگاہ کریں ۔

جمعرات کے روزاسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹربابرظہیرالدین کیس کی سماعت ہوئی اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی پرمشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزارکے وکیل جی ایم چوہدری عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ درخواست گزاراوجی سی ایل میں شیئرزہولڈرہے ۔درخواست گزارنے اوجی ڈی سی ایل میں اربوں روپے کی کرپشن کوبے نقاب کیاہے جوکہ افسران کی زیرسایہ محکمہ میں جاری ہے ۔

فاضل وکیل نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ درخواست گزارنے پٹیشن میں وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے سیکرٹری ،اوجی ڈی سی ایل کے چیف ایگزیکٹوہیڈکوارٹراسلام آباد،ڈی جی ایف آئی اے اورنیب کے چیئرمین کوفریق بنایاہے ،فاضل وکیل نے عدالت عالیہ کومزیدبتایاکہ اوجی ڈی سی ایل میں مبینہ طورپرہونے والے اربوں کی کرپشن جوکہ پٹیشن میں ریکارڈکے طورپربھی لف کی گئی ہیں کوبے نقاب کرتے ہوئے بتایاہے کہ کس طرح اوجی ڈی سی ایل کے افسران بیرونی ملکوں کے دوروں پرخرچ کررہے ہیں ۔

افسران کی ملی بھگت سے مصنوعی گیس کی لوڈشیڈنگ پیداکی جارہی ہے ،اوجی ڈی سی ایل کے مختلف پروجیکٹ کوتباہ کیاجارہاہے ،فاضل وکیل نے مزیدبتایاکہ نیب حکام نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پراوجی ڈی سی ایل افسران کے خلاف اورمبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری کی تھی جس کی رپورٹ بھی پٹیشن میں موجودہے ،آج تک اوجی ڈی سی ایل افسران نے اس پرعملدرآمدنہیں ہونے دیا،فاضل وکیل نے عدالت عالیہ میں اوجی ڈی سی ایل کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھریلوصارفین کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعدایف آئی اے اورنیب حکام کومذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے مزیدکیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :