ترکی ، حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں گرفتار 230 فوجی افسران کو رہا کرنے کا حکم

جمعہ 20 جون 2014 07:46

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)ترکی کی ایک فوجداری عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں گرفتار 230 فوجی افسران کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے فیصلے کے بعد اس مقدمے کے وکلاء دفاع نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان افراد کو چند گھنٹوں میں رہا کر دیا جائے گا۔ تین سو سے زائدافسران کو ستمبر 2012ء میں وزیراعظم رجیب طیب ایردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کرنے کے جرم میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ تاہم گزشتہ برس اکتوبر میں ایک اپیل کورٹ نے اس سلسلے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :