پشاور ،سوات ، کوہستان اور گردونواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 20 جون 2014 07:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) پشاور ،سوات ، کوہستان اور گردونواح میں 5.1کے زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام پشاور ، کوہستان ، چترال ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1شدت ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش میں تھا زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :