اٹک‘ مچھلیاں پکڑتے ہوئے باپ اور تین بیٹوں سمیت چار افراد ڈب کر جاں بحق

بدھ 25 جون 2014 06:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) اٹک کے نواحی علاقے میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے باپ اور تین بیٹوں سمیت چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے چاروں کی لاشیں نکال لی گئیں نجی ٹی وی کے مطابق اٹک کے قریب دریاں سوہان میں دریائے سواں میں چار افراد مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ یکے بعد دیگرے ڈوب کر جاں بہق ہوگئے اس واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی نعشیں نکال لی ہیں جاں بحق افراد میں باپ اور تینوں بیٹے شامل ہیں مقامی ذرائع کے مطابق مچھلیاں پکڑتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا جیسے بچانے کیلئے دوسرے اور پھر باقی افراد نے چھلانگ لگائی لیکن چاروں افراد پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔