یورپی یونین نے کریمیا سے برآمدات پر پابندی عائد کردی

بدھ 25 جون 2014 07:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) یورپی یونین نے کریمیا سے برآمدات پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی وزراء کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کی کریمیا سے 25 جون کو شروع کی گئی اشیاء کی برآمد اب مزید نہ کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات میں ملوث کمپنیوں کو مالی اور انشورنس سروسز کی فراہمی بھی ممنوع ہوگی۔ دریں اثناء کریمیا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی پابندی ہم پر اثرانداز نہیں ہوگی کیونکہ ہماری زیادہ تر برآمدات روس کیلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :