رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خواجہ آصف کی ہدایت

بدھ 25 جون 2014 06:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف نے رمضان المبارک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے پانی بجلی خواجہ آصف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں تکنیکی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی کوبھی یقینی بنایا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں شکایات فوری دور کی جاسکیں۔