راولپنڈی،خیابان سرسید میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما جاں بحق، مولانا اظہار الحق فاروقی منگل کی شب موٹرسائیکل پر اپنے گھر جار ہے تھے کہ نشانہ بنایا گیا

بدھ 25 جون 2014 06:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)خیابان سرسید میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اظہار الحق فاروقی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کی شب اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اظہار الحق فاروقی موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ خیابان سرسید میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ان کی نعش کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :