شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں ،وزیراعظم، حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ ہے، اجلاس سے خطاب

بدھ 25 جون 2014 06:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ ہے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں

منگل کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر سرحدی امور ‘ گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب خان‘ وفاقی وزری اطلاعات و نشریات پرویز رشید ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزری عبدالقادر بلوچ اور ڈی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ ہے نقل مکانی کرنے والوں کا ہر لحاظ سے خیا ل رکھا جائے گا وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی ہرممکن مدد کی جائے اور انہیں بنیادی ضروریات کے ساتھ صحت کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :