پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری، قوم فوج کی نظریاتی،سیاسی،اخلاقی اور روحانی حمایت کرے،آئی ڈی پیز کیلئے فور ی طور پر خوراک اور ادویات کے25ہزار پیکٹ بھیج رہے ہیں،پنجاب پولیس نے پر امن کارکنوں پر تاریخ کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کی ،پریس کانفرنس
بدھ 25 جون 2014 07:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے ۔پاکستان کو خارجی اور داخلی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم فوج کی نظریاتی،سیاسی،اخلاقی اور روحانی حمایت کرے۔ آئی ڈی پیز کیلئے فور ی طور پر خوراک اور ادویات کے25ہزار پیکٹ بھیج رہے ہیں ،جلد کیمپس کا دورہ کرونگا۔صوبائی حکومتیں بجٹ میں آئی ڈی پیز کے باعزت قیام اور باوقار بحالی کیلئے فنڈز مختص کریں ۔
پنجاب پولیس نے پر امن کارکنوں پر تاریخ کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کی ہے ۔قاتل اعلیٰ اور وزیر اعظم بتائیں پولیس گاڑیوں میں سادہ لباس والے سینکڑوں گلو بٹ کیوں بھیجے ۔صحافیوں اور کیبل آپریٹرز پر پولیس تشدد اور پیمرا کی دہشتگردی پر مذمت کرتے ہیں۔ایمرئٹس ائیر لائن اور وفاقی حکومت پر مقدمہ کریں گے ۔(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے 20کروڑ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ضرب عضب کے نام سے جو عظیم آپریشن شروع کر رکھا ہے وہ آئینی،قانونی،ملی فریضہ کے ساتھ ساتھ شرعی طور پر بھی واجب ہے جس سے خارجی اور داخلی دہشت گردی کا خاتمہ ہو گااس کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فوج کی نظریاتی،سیاسی،اخلاقی اور روحانی حمایت کرنی چاہیے ۔
اگلے چار جمعہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر چھوٹے بڑے حتی کہ یونین کونسل کی سطح تک شام کے وقت پر امن ریلیاں نکالی جائیں اور رمضان المبارک میں ریلیوں کے اختتام پر شہروں کے چوکوں میں عوامی افطاری کی شکل میں ہو گا ۔اس لئے تاجر ،دوکاندار دستر خوان لگائیں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کر کے ملی فریضہ ادا کریں ۔انہوں نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے فوری طور پر خوراک اور ادویات کے 25ہزار پیکٹ بھیجنے کا اعلان کیا جس میں تمام ضروری اشیاء شامل ہوں گی جو KPKحکومت اور فضائی آرمی کے کمانڈروں کی مشاور ت اور رہنمائی سے تقسیم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد IDPs کیمپس کا دورہ کریں گے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ IDPSکے باعزت قیام اور باوقار بحالی کیلئے صوبائی حکومتوں کو امداد اور خیرات کی بجائے اپنے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے چاہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بد ترین دہشت گردی کی گئی ہے شہید اور زخمی ہونیوالوں کے ایک ایک قطرہ خون کا قصاص لیا جائے گا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکن پر امن ہیں ورنہ رائے ونڈ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پر مشتعل کارکن حملہ کر دیتے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی بجائے لاہور اتارنے پر ایمرئٹس ائیر لائن اور وفاقی حکومت کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ کریں گے کیونکہ انکے طیارے کو زبر دستی لاہور لا کر طیارہ ہائی جیک کرنے کا جرم کیا گیا ہے ۔عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنوں کے صبر و تحمل کی انتہا یہ ہے کہ اگر چاہتے تو اس کو اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹ پر قبضہ ہو جاتا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی پنجاب پولیس نے پر امن کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کیا سینکڑوں گلو بٹوں کو سادہ لباس پولیس گاڑیوں میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہنگامہ آرائی ،کارکنوں اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیلئے پہنچایا ۔جس کی پیشگی اطلاع عوامی تحریک نے الیکٹرونک چینلز کو کر دی تھی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آباد کورال چوک میں نماز فجر کے وقت مرد و خواتین پر بد ترین فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اس کے علاوہ تھانہ چونترہ کے SHO ملک رفاقت نے پولیس گاڑیوں کے ذریعے اڑھائی سو اجرتی قاتل اور دہشت گردوں کو ائیر پورٹ توڑ پھوڑ اور تشدد کیلئے پہنچایا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوامی تحریک کے پر امن کارکنوں پر تاریخ کی بد ترین دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم رکھا تو دوسری جانب ہمارے ہی زخمی کارکنوں پر جھوٹے مقدمے بنا کر حوالات میں وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے چودہ سو مرد و خواتین کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مزید تحصیل اور ضلع کی قیادت کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ صحافیوں اور کیبل آپریٹرز پر ظلم ہونے پر پیمرا کو سرکاری دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سپریم کورٹ فوری نوٹس لے اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے غیر جانبدار افراد پر مشتمل ایک نیا ادارہ تشکیل دیا جائے جس میں آ زادی رائے اور بین الاقوامی صحافتی اقدار کے مطابق قانون کی مکمل پاسداری ہو۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائے گئے حکومتی کمیشن پر ڈاکٹر طاہر القادری نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہISI، MI اورIB پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا کر سپریم کورٹ کے غیر جانبدار تین ججز کے کمیشن کے ذریعے اس سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔حکومتی وزیر کے بیان پر انہوں نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ مستقبل میں قانون کس کے ہاتھ میں ہو گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 25 جون 2014 کی مزید خبریں
-
یوراگوئے نے اٹلی کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ سے باہر کردیا
-
معین کی سنچری ،انگلینڈ کی سنسنی خیزبیٹنگ،مگرسری لنکا کی تاریخی فتح
-
سندھ حکو مت سرکاری اداروں اور قبضہ مافیا سے 6 مہینوں کے اندر زمینیں خالی کروائے ، سپریم کو رٹ،حیدرآباد میں جنگلات کی ایک ہزار 446 ایکڑ زمین محفوظ بنانے کا بھی حکم،حکومت سندھ اس زمین پر شجرکاری کے لئے ... مزید
-
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں ،وزیراعظم، حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ ہے، اجلاس سے خطاب
-
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے تھم جانے کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ،حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہونے والے 3ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور تحریک انصاف کے کارکن سمیت 7افراد قتل کر دئیے گئے
-
مسلم کمرشل بینک کی نجکاری، کمیشن نے نہیں کی، ریکارڈ بھی موجود نہیں،سینٹ کمیٹی میں انکشاف،نیب اور ایف آئی اے جیسے اداروں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں مگر ان کی کارکردگی انتہائی خراب ہے،طاہر مشہدی،جان ... مزید
-
رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خواجہ آصف کی ہدایت
-
راولپنڈی،خیابان سرسید میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما جاں بحق، مولانا اظہار الحق فاروقی منگل کی شب موٹرسائیکل پر اپنے گھر جار ہے تھے کہ نشانہ بنایا گیا
-
آئین پاکستان تمام مذاہب کے حقوق کی بات کرتا ہے،چیف جسٹس
-
راولپنڈی، پولیس کے سا تھ جھڑ پوں میں ملو ث1300افراد کے خلا ف مقدمہ در ج
-
سپریم کورٹ کے حیدرآباد میں واقع کالی ،ماتا مندر اور اس سے ملحق ہندو آبادی کوتحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈی آئی جی حیدرآباد کو احکامات جاری
-
اٹک‘ مچھلیاں پکڑتے ہوئے باپ اور تین بیٹوں سمیت چار افراد ڈب کر جاں بحق
-
جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے اس کے سامنے پیش ہوں گا، رانا ثنااللہ ،مشکل وقت قو مو ں اور جما عتو ں پر آ تے ہیں اور ایسے مشکل حا لا ت میں مشکل فیصلے کر نا پڑتے ہیں ، ماڈل ٹاون واقعہ بے انتظامی اورحالات کے ... مزید
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کو کالعدم قرار دیدیا،حکومت نے پک اینڈ چوز پالیسی کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کی ہے جو خلاف میرٹ ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ
-
مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کااجلاس 28جون کوکراچی میں ہوگا،رمضان المبارک کاپہلاروزہ 30جون کوہونے کاامکان
-
بنگلہ دیش، امیر جماعت اسلامی کے خلاف سزا کا فیصلہ عین وقت پر ملتوی،مطیع الرحمان نظامی کو ممکنہ طور پر موت کی سزا سنائی جانا تھی، ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ قائم ہے
-
داعش نے صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج کو قتل کردیا، روٴف عبدالرحمان کو قتل کرکے صدام حسین کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے، ویب سائٹ بیان
-
القاعدہ سے تعلق کا الزام ،متحدہ عرب امارات میں 7 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا
-
عراق ،شدت پسندوں نے تیل کی ریفائنری پر قبضہ کر لیا، ریفائنری اب مقامی قبائل کے حوالے کر دی جائے گی، ترجمان دعش
-
یورپی یونین نے کریمیا سے برآمدات پر پابندی عائد کردی
-
سعودی عرب میں آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے پر سزا مقرر،جرم کے ارتکاب پر ایک برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا دھونی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
رونالڈو کے نئے ہیئر سٹائل کے بارے میں افواہیں،پرتگال کے سٹار فٹبالر کے نئے ہیئر سٹائل کے بارے میں ہزاروں ٹویٹس کی گئی ہیں اور لوگوں نے کینسر سے متاثر ایک بچے کے لیے ان کے جذبے کی تعریف کی
-
سعودی عرب سے پشاورآنے والی پی آئی اے کی پروازپرفائرنگ، ایک مسافر جاں بحق ، ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 756پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی، عملہ کا ایک اہلکار زخمی ، ہسپتال منتقل ، فائرنگ سے عملہ کا ... مزید
-
عوامی تحریک کے ایم پی او کے تحت نظربندکارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا،پی اے ٹی کے جن کارکنوں کے مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں ان کا فیصلہ عدالت کرے گی،سی سی پی او لاہورعوامی تحریک کی انتظامیہ کی ... مزید
-
طاہر القادری سے ملاقات ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ٹاسک دے دیا
-
میر علی اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیابی کارروائیاں، 47 دہشت گرد مارے گئے، 23 ٹھکانے بھی تباہ ،ناکام خود کش حملے میں گاڑی تباہ ہونے سے دو جوان اور ایک شہری شہید ،ملک ... مزید
-
پرویزمشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ وزیراعظم کی ہدایات پر نہیں شواہد کی بنیاد پردائر کیا گیا، سیکریٹری داخلہ،شکایت میں7 سال کی تاخیر ہوئی تاخیر کی مخصوص وجہ شکایت میں درج نہیں، سیکریٹری داخلہ کا خصو ... مزید
-
پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری، قوم فوج کی نظریاتی،سیاسی،اخلاقی اور روحانی حمایت کرے،آئی ڈی پیز کیلئے فور ی طور پر خوراک اور ادویات کے25ہزار پیکٹ بھیج رہے ہیں،پنجاب پولیس ... مزید
-
متحدہ عرب امارات کے سفیر کا وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے معاون برائے ہوا بازی شجاعت عظیم سے رابطہ،ایمرئیس ائیرلائن کا رخ تبدیل کرنے پر احتجاج ، انتہائی مشکل حالات میں ایمرٹس پاکستان میں اپنا ... مزید
-
طاہرالقادری آئے اپنی خوشی سے ہیں مگرجائیں گے اب قانون کی مرضی سے، پرویز رشید،کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ڈرامے لگانے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، طاہر القادری کے غنڈوں نے ملک کا دفاع کرنے ... مزید
-
عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان،زخمی پولیس اہلکاروں بارے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال ،مختلف تھانوں میں 350کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، 73پولیس اہلکار زخمی ہوئے،48 زیادہ زخمی اور 25اہلکار معمولی ... مزید
-
دھاندلی کرنے والوں کوآرٹیکل 6کے تحت سزادی جائے ،عمران خان ،انقلاب کیلئے طاہرالقادری سے مل سکتاہوں ،وہ مجھ سے بہتربات کرتے ہیں ،انتخابات قبول کئے ہیں ،دھاندلی نہیں کرپٹ نظام میں اصلاحالات لاناہونگی ... مزید
-
غیر ملکی شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا:گورنرخیبر پختونخوا ، آپریشن ضربِ عضب صرف ازبک جنگجووں کے خلاف نہیں بلکہ تمام غیر ملکی عسکریت پسند اس کے نشانے پر ہیں ، پاکستانی طالبان اس ملک کے ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر افراد کے سندھ میں داخلے پر پابندی عائد نہیں کی،سید قائم علی شاہ،غیر قانونی اسلحہ اوردہشت گرد کسی بھی صورت میں سندھ نہ آنے پائیں ،وزیر اعلیٰ سندھ
-
چیف الیکشن کمشنرکاتقررکیاجائے،سیدخورشیدشاہ کا وزیراعظم کو خط،کئی مہینے سے چیف الیکشن کمشنرکاعہدہ خالی پڑاہے ،ایڈہاک ازم پرنظام چلانااچھی بات نہیں،اپوزیشن لیڈر
-
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
-
حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تیاریاں زور پکڑ گئیں 6 جماعتوں نے طاہر القادری کو ہری جھنڈی دکھا دی، عمران خان کی طرف سے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا گیا ،حساس اداروں کی رپورٹ میں ا انکشاف
-
ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی دنیا کے مختلف ممالک کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو دیکھ رہی ہے،ملکی حالات کو مد نظر رکھ کر سفارشات مرتب کی جائیں گی،سینیٹر فاروق ایچ نائیک،کمیٹی 18 ویں اور19 ویں ترمیم کو ... مزید
-
افغانستان کے وزیر خزانہ کی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے موضوعات پر پیش رفت پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کنڑمیں کوئی کارروائی نہیں کی افغان حکام کے الزام بے بنیاد ہیں، پا کستا ن ، دہشت گرد افغان علاقوں سے پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کررہے ہیں لیکن پاک فوج نے اپنے دفاع میں ہمیشہ تحمل اور ذمہ ... مزید
-
وزیرستان آپریشن سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی،بہت جلد وزیراعظم محمد نوازشریف بنوں کا دورہ کریں گے،عبدالقاد ر بلوچ ، یو اے ای نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اعلان ... مزید
-
آئی ڈی پیز کو روکنے کی کوئی پالیسی نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان،میڈیا نے وزیرستان آپریشن میں متاثرہ آئی ڈی پیز کے بلوچستان آنے پر پابندی سے متعلق شوشہ چھوڑا ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
-
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کویوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں 75,000 نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ،رواں برس اگست میں25,000 باصلاحیت تربیت یافتہ نوجوان فارغ التحصیل ہوں گے، مریم نواز شریف ، وزیر اعظم ... مزید
-
آئینی و قانونی حوالہ سے فوجی افسران کیخلاف مقدمہ عام عدالتوں میں چل سکتا ہے یا نہیں؟،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹس جنرل سے وضاحت طلب کرلی
-
ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری رویوں پر چلتے ہیں، رانا مشہود احمد،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوائنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو وہ فیصلہ کرے گی سب کو قابل قبول ہو گا۔ احتجاج کرنا سب کا حق ہے، مگر کسی کو قانون ہاتھ ... مزید
-
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیس،سپریم کورٹ کا صوبوں سے ایک ہفتے میں جواب طلب ، عدالت کو رپورٹس نہیں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پیشرفت بتائی جائے،جسٹس جواد، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت ... مزید
-
شمالی وزیرستان سے ساڑھے چار لاکھ سے زائد متاثرین نے نقل مکانی کی، محکمہ قدرتی آفات، متاثرین کے لیے جاری امدادی کاروائیاں مکمل کنٹرول میں ہیں ، کسی عا لمی تنظیم سے رابطہ کیا گیا نہ بین الاقوامی امداد ... مزید
-
یورپی یونین کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرشدیدتحفظات کااظہار،مضبوط جمہوری اورمحفوظ پاکستان کیلئے حمایت جاری رکھنے ،دہشتگردی دفاع میں تعاون کرنے کااعادہ
-
ای او بی آئی کرپشن کیس‘ سپریم کورٹ نے نیب کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دے دی،تمام ملزموں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت‘ سابق چیئرمین ظفر گوندل کو بھی وکیل مقرر کرنے کی اجازت مل گئی‘ سماعت ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.