مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کااجلاس 28جون کوکراچی میں ہوگا،رمضان المبارک کاپہلاروزہ 30جون کوہونے کاامکان

بدھ 25 جون 2014 06:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کااجلاس 28جون کوکراچی میں ہوگا،رمضان المبارک کاپہلاروزہ 30جون کوہونے کاامکان ،ڈی جی محکمہ موسمیات عازف محمودکے مطابق 28جون کوچاندنظرآنے کاکوئی امکان نہیں ،چاندنظرآنے کیلئے اس کی عمر31گھنٹے سے زائدہونی چاہئے ،29جون کواکثرعلاقوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا،31گھنٹے سے زائدعمرہونے تک چاندغروب آفتاب کے بعد50منٹ تک نظرآسکتاہے ،لہذارمضان المبارک کاپہلاروزہ 30جون کوہونے کاامکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :