داعش نے صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج کو قتل کردیا، روٴف عبدالرحمان کو قتل کرکے صدام حسین کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے، ویب سائٹ بیان

بدھ 25 جون 2014 06:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) عراق میں حکومت کے خلاف برسرپیکار دولت اسلامی عراق وشام(داعش) نے سابق صدر صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنانے والا جج قتل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ روٴف عبدالرحمان 16 جون سے لاپتہ تھے حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح تنظیم داعش نے ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روٴف عبدالرحمان کو اغوا کے بعد قتل کردیا ہے، پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے روٴف عبدالرحمان کو قتل کرکے صدام حسین کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے تاہم عراقی حکومت نے واقعے کی باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ روٴف عبدالرحمان نے دسمبر 2006 میں عراق کے سابق صدر صدام حسین کو زہریلی گیس کے ذریعے 5 ہزار سے زائد افراد کے قتل کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :