اڑ نے والی گاڑی کے بعد اڑنے والی موٹرسائیکل بھی سامنے آگئی ہے، سڑک پر چلایا بھی جاسکتا ہے،ڈچ ماہرین

منگل 15 جولائی 2014 07:13

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)اڑ نے والی گاڑی کے بعد اب اڑنے والی موٹرسائیکل بھی سامنے آگئی ہے،جسے سڑک پر چلایا بھی جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈچ ماہرین نے Pal-V نامی تین پہیوں والی موٹرسائیکل تیار کی ہے جو نہ صرف سڑک پر112میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے،بلکہ اڑ بھی سکتی ہے۔موٹرسائیکل کو اڑنے کیلئے صرف 10منٹ درکار ہوتے ہیں ، جس کے بعد یہ ہیلی کاپٹربن جاتی ہے۔موٹرسائیکل کے اوپرلگے پنکھے اور پر کی بدولت یہ 4 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔موٹرسائیکل کو ہالینڈ میں295,000ڈالرمیں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔