کراچی،نجی ائیرلائن کی پرواز سے حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم مذہبی جماعت کے اہم رہنما کو بیٹے سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

منگل 15 جولائی 2014 07:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)کراچی سے لاہور جانے والے نجی ائیرلائن کی پرواز سے حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم مذہبی جماعت کے اہم رہنما کو بیٹے سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق اتوار کو کراچی سے لاہور جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز میں کالعدم مذہبی جماعت کے سربراہ مولانا محمد اظہر کے قریبی ساتھی اور تنظیم کے اہم رہنما عبداللہ شاہ مظہر لاہور جارہے تھے ۔

جنہیں حساس ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یکم رمضان کو بھی کراچی میں رینجرز نے حراست میں لیا تھا ان پر الزام تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر چندہ جمع کررہے ہیں بعدازاں انہیں تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :