مصر،سینائے خطے میں راکٹ حملہ،تین افراد ہلاک ،22زخمی

منگل 15 جولائی 2014 07:13

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)مصر کے دورافتادہ سینائی خطے میں ایک راکٹ حملے میں کم ازکم تین شہری ہلاک اور 22افراد زخمی ہو گئے ، یہ بات ہسپتال ذرائع نے کہی ۔عینی شاہدین نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ راکٹ دارالحکومت کے شمالی سینائی علاقے کے جنوبی العریش خطے میں ایک دکان کے باہر گرا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کو اسرائیل اور فلسطینی غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک واقع خطے میں اسلام پسندوں کی مزاحمت سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس میں بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں ۔

تاہم گزشتہ سال اسلام پسند صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی کے بعد سے حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور شدت پسندوں نے اپنی پہنچ مصر کے مین لینڈ تک بڑھا دی ہے جہاں سلسلہ وار بم دھماکے ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :