لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا

منگل 15 جولائی 2014 07:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔درخواست گزار کاشف سلمانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان رکن اسمبلے ہونے کے باوجود جلسے اور جلوسوں کے ذریعے منتخب حکومت کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت منتخب ہونے والی حکومت اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش کرنا آئین پاکستان سے بغاوت اور دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جمہوری عمل کو ثبوتاڑ کرنے سے روکنے کے لئے عمران خان نے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالتی حکم پر پولیس حکام نے تحریری جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :