لیونل میسی فائنل میں ٹیم کی شکست پر افسردہ ،میں سمجھتا ہوں ہم نے جیت کے لئے سب کچھ کیا لیکن یہ ہمارے حصے میں نہیں آئی ،ارجنٹائنی کپتان

منگل 15 جولائی 2014 07:04

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو افسوس ہے کہ ان کی ٹیم جرمنی کے ہاتھوں ماریو گوئیٹز کے اضافی وقت میں گول کی بدولت 1-0سے شکست سے عالمی کپ کو جیتنے کا موقع گنوا بیٹھی ۔گونزالوہیگوائین ، روڈریگو ،پلاسیو اور خود میسی سب کو واضح مواقع ملے تھے کہ وہ گوئیٹز سے قبل ارجنٹائن کو برتری دلا سکیں جنہوں نے میچ ختم ہو نے سے سات منٹ قبل گیند کو جال میں پہنچایا۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے سٹار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے جیت کے لئے سب کچھ کیا لیکن یہ ہمارے حصے میں نہیں آئی ، ہم گول سکور نہیں کرسکے ۔میسی کو ان کی بہترین کارکردگی اور چارگولز کی بدولت ٹیم کو 24سال بعد پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچانے پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا تاج پہنایا گیا ۔تاہم انہوں نے اصرارکیا کہ انفرادی ایوارڈ بڑے مجموعی انعام کا موقع گنوانے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے ، جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں گولڈن بال کا ایوارڈ دیا گیا ہے تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی کپ جیتنا چاہتے تھے اب ہمیں دیکھنا ہو گا

متعلقہ عنوان :