بر طانیہ میں انٹرنیشنل برڈ مین فیسٹیول کا انعقاد ، لوگوں نے اپنی ذاتی انجینئرنگ کے شاہکار پیش کیے

منگل 15 جولائی 2014 07:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)بر طانوی کاؤنٹی ویسٹ سسکس میں حال ہی میں انٹرنیشنل بر ڈ مین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاجس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کیے۔اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اوراْڑنے کیلئے دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیاجو صر ف تواز ن کی بنیا د پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے سمندر کے اوپرخصوصی طورپر35فٹ اونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکاء کواپنے منفرد جہازکیساتھ کم وبیش100میٹرفاصلہ طے کرنا تھا۔اس مقابلے میں10ہزار سے زائدشرکاء دلچسپ و عجیب انداز کے کاسٹیومز پہنے منفرد جہازکیساتھ پائیر سے چھلانگ لگاتے نظر آئے وہیں رون فری مین نامی برطانوی شخص نے اپنے جہاز کیساتھ159اعشاریہ8میٹر تک سمندرکے اوپر اْڑان بھرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اپنی نوعیت کے اس دلچسپ سالانہ مقابلے کو دیکھنے سمندر کنارے ہزاروں تماشائی بھی جمع نظر آئے جو اس منفر د فیسٹیول سے بے حد محظوظ ہوئے۔