عیسا ئی پادری مذہب سے زیادہ بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند نکلے،پوپ فرانسس کی تصدیق ،دو فیصد پادری بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمندہیں ،بچوں کا جنسی استحصال ’کوڑھ‘ کی طرح ہے جس نے چرچ کو متاثر کیا، پوپ فرانسس اول

منگل 15 جولائی 2014 07:14

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس اول نے کہا ہے کہ باوثوق معلومات سے پتہ چلا ہے کہ کیتھولک چرچ کے ’دو فیصد پادری‘ پیڈوفائلز یعنی بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند ہیں۔اطالوی اخبار لاریپبلکا کے مطابق پوپ نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال ’کوڑھ‘ کی طرح ہے جس نے چرچ کو متاثر کیا ہے۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضرورت کے مطابق اس کی بھر پور مزاحمت کریں گے لیکن ویٹیکن کے ایک ترجمان نے کہا کہ پوپ کے حوالے سے جس طرح اطالوی اخبار میں بات کی گئی ہے پوپ نے ویسی بات نہیں کی تھی۔ پوپ اپنے پیش رو کی نسبت چرچ کی تعلیمات کے بارے میں زیادہ تشویش کا اظہار کرتے ہیں جو غیر متوقع طور پر ان کے میڈیا کے مشیروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پوپ نے اپنی انٹرویو میں کہا کہ چرچ میں دو فیصد پادریوں کا جنسی حوالے سے بچوں کی طرف راغب ہونے کی تعداد ان کے مشیروں نے بتائی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ دنیا بھر میں 414000 پادریوں میں تقربیاً 8000 پادری بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند ہیں۔جبکہ عام لوگوں میں بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے لیکن بعض اندازوں کے مطابق یہ پانچ فیصد سے کم ہے۔

پوپ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند ان دو فیصد افراد میں پادری، بشپ، اورکارڈینل شامل ہیں۔ دیگر بہت سے افراد ہیں لیکن وہ اس بارے میں خاموش رہتے ہیں۔پوپ نے کہا کہ ’میں ان حالات کو ناقابلِ برداشت سمجھتا ہوں۔‘اطالوی اخبار لا ریپبلکا نے پوپ کے انٹرویو کے بارے میں سرخی دی کہ ’ پاپ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی طرح مجھے بھی بچوں سے جنسی تعلق کی خواہش رکھنے والے پادریوں کے خلاف ڈنڈا استعمال کرنا چاہیے۔

‘ویٹیکن کے ترجمان فادر فیڈریکو لومبارڈی نے اس بات کی تردید کی کہ پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ کارڈینلز میں سے بھی کچھ بچوں سے جنسی تعلق کی خواہش رکھنے والے ہیں۔گذشتہ سال پوپ فرانسس نے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف ویٹیکن کے قوانین سخت کر دیے تھے۔انھوں نے گذشتہ مہینے پادریوں کے ہاتھوں جنسی استحصال کے شکار ہونے والے متاثرین سے، منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی ملاقات کے دوران، معافی بھی مانگی تھی۔

متعلقہ عنوان :