خیبرپختونخواحکومت کا عوام کے غریب ترین طبقوں کو سستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکیج 22جولائی سے شروع کر نے کا فیصلہ، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
منگل 15 جولائی 2014 07:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)خیبرپختونخواحکومت نے عوام کے غریب ترین طبقوں کو سستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکیج 22جولائی سے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے یہ پروگرام وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں بیک وقت شروع کیا جارہا ہے جو سال بھر جاری رہے گا اور اس سے 55لاکھ مفلس افراد کو چالیس کلو آٹا اور پانچ کلو گھی پر ماہوار چھ سو روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی جنہیں کسی بھی یوٹیلیٹی سٹور سے یہ سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی اس ضمن میں یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن سے اسلام آباد میں باضابطہ معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ ایک سیلولر کمپنی سے بھی معاہدہ آخری مراحل میں ہے جس کے تحت رجسٹرڈ نادار شخص یوٹیلٹی سٹور سے یہ اشیاء لینے جائے گا تو سٹور کا اہلکار سیلولر کمپنی سے ایس ایم ایس کے ذریعے فوری تصدیق کرکے اشیاء اسے مہیا کر دے گا توقع ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے
یہ بات وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیرصدارت انکے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں غرباء کیلئے سستے آٹے اور گھی پیکج کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس کو بتائی گئی جس میں صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی، وزیرآبنوشی شاہ فرمان خان، چیف سیکرٹری امجد علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز، پروگرام کے کو آرڈی نیٹر تاشفین حیدر اور محکمہ ہائے خزانہ، منصوبہ بندی وترقیات، خوراک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ محکموں اور شعبوں کے انتظامی سیکرٹریوں اور حکام کے علاوہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی اور جنرل سیکرٹری خالد مسعود نے بھی شرکت کی اور پروگرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اجلاس کو بتایا گیا کہ پیکج پر جلداز جلد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سروے کے مطابق صوبے کے غریب ترین خاندانوں کی پہلے سے مرتب شدہ فہرست کو اپنایا گیا جن کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے سکیم کے تحت نادار خاندانوں کو آٹا 10روپے فی کلو اور گھی 40روپے فی کلو کم ریٹ پر دیا جائے گاجس سے خیبر پختونخوا کے 9لاکھ غریب ترین خاندان اور مجموعی طور پر 55لاکھ نادار لوگ مستفید ہونگے اور صوبائی حکومت اس فلاحی پروگرام پر تقریباً 8ارب روپے سبسڈی دے گی رمضان المبارک میں فوری ریلیف کے طور پر مستحقین کو دو دو سو روپے کے ووچر یا فوڈ سٹیمپ دئیے جائیں گے جبکہ عیدلفطر کے بعد مستحقین کو انصاف سمارٹ کارڈ دئیے جائیں گے اور سیلولر کمپنی کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز کو متعلقہ مشینیں فراہم کی جائیں جسکی بدولت مستحقین کو زیادہ سہولت میسر آئے گی
وزیراعلیٰ نے پروگرام پر پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہاکہ صوبے میں مزید فلاحی اور ترقیاتی پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے صوبے کی متوازن ترقی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ہمارا اولین نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ اس فلاحی پروگرام کا صوبے کے تمام اضلاع میں بیک وقت اور یکساں طور پر اجرا خوش آئند اقدام ہے تاکہ نہ صرف غریب خاندانوں کو اس فلاحی سکیم کا براہ راست فائدہ ہو اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں بلکہ نادار لوگ اس ماہ مبارک کے دوران ہی پیکج سے مستفید ہونا شروع ہوں وزیراعلیٰ نے غرباء کو یہ ریلیف جلد از جلد پہنچانے اور اس مقصد کیلئے آسان ترین اور باسہولت طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ عزم دہرایا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بننے دے گی ہماری حکومت نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس نئے ٹیکس عائد کرکے عوام پر بوجھ بڑھانے کی بجائے کرپشن اور بدعنوانیوں کے تمام چور دروازے بند کئے اور وسائل کا ضیاع روکانیز ترقیاتی فنڈز کا شفاف اور منصفانہ استعمال بھی یقینی بنایا گیا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگلے سال غرباء کیلئے فلاحی پروگرام کو بھرپور وسعت دی جائے گی ہماری کوشش ہے کہ اگلے مالی سال میں پورے صوبے کے عوام کو یکساں ریلیف ملے اور لوگ معاشی اور سماجی طور پر بہتری محسوس کریں اور انکا معیار زندگی اونچا ہو
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے گزشتہ اجلاس میں صوبے کے بعض اضلاع میں امن و امان کے درپیش مشکلات کے پیش نظر یہ پروگرام ابتدائی طور پر صرف آٹھ اضلاع میں شروع کرنے کی تجویز سے عدم اتفاق کرتے ہوئے اسکے تمام اضلاع میں اجارء کی ہدایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ چند اضلاع میں پروگرام شروع کرنے کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے اور باقی ماندہ اضلاع کے غرباء میں احساس محرومی جنم لے گا جو پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کو ہر گز منظور نہیں جس کے بعد یہ سکیم پورے صوبے میں یکساں طورپر شروع کرنے کیلئے طریقہ کار اور انتظامات کا ہنگامی بنیادوں پر جائزہ لیا گیا اور ضروری اقدامات کئے گئے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 15 جولائی 2014 کی مزید خبریں
-
لیونل میسی فائنل میں ٹیم کی شکست پر افسردہ ،میں سمجھتا ہوں ہم نے جیت کے لئے سب کچھ کیا لیکن یہ ہمارے حصے میں نہیں آئی ،ارجنٹائنی کپتان
-
انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے محمد آصف کی پروفیشنل ٹریننگ میں مدد کی حامی بھر لی، سابق امیچر ورلڈ چیمپئن شفیلڈ اکیڈمی میں ٹریننگ کرسکیں گے
-
ورلڈ کپ فٹبال میں شکست ، برازیلین کوچ کا معاہدہ برقرار رہے گا، رپورٹس
-
وزیراعظم نے سرکاری خرچ پرافطارپارٹیوں پرپابندی لگا دی ،یہ رقم متاثرین کے فنڈمیں جمع کی جائے گی
-
خضدار کی اجتماعی قبروں سے متعلق عدالتی تحقیقات مکمل ،رپورٹ صوبائی حکومت کے حوالے،وزیراعلیٰ کی بیرونی دورہ سے واپسی پر رپورٹ کا جائزہ لئے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت شمالی وزیرستان میں بے گھر افراد کی بحالی کے ساتھ جدید ہسپتال ،ٹیکنیکل ادارہ اور خواتین کیلئے کالج بنائے گی:وزیراعلیٰ پنجاب ،پنجاب حکومت اورعوام آزمائش کی گھڑی میں شمالی وزیرستان کے ... مزید
-
مریدکے، سنگدل جیٹھ نے مبینہ طور پرناجائز مراسم قائم کرنے سے انکار پربھابھی کوپانچ کمسن بھتیجے بھتیجیوں سمیت لوہے کی تاروں سے باندھ کر بجلی کا کرنٹ لگا دیا ، تین کمسن بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق، ... مزید
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا، وزیراعلیٰ کے پی کے کور ... مزید
-
جمشید دستی نے تحفظ پاکستان ایکٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، تحفظ پاکستان ایکٹ کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے، جمشید دستی
-
قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سربراہ کوتبدیل کردیاگیا،شاہ نوازرحمان نئے ایم ڈی مقرر
-
کراچی،نجی ائیرلائن کی پرواز سے حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم مذہبی جماعت کے اہم رہنما کو بیٹے سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
-
لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس، ٹی سی پی کے بیک وقت کئی وزارتوں سے منسلک ہونے پرشدیدتحفظات کااظہار،چینی بحران میں ٹی سی پی کے خلاف چھ شوگرملیں عدالتوں میں ہیں ،ان سے دوارب روپے سے زائدرقم ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث سابق ایس ایچ او سبزا زار ،ایلیٹ فورس کے انسپکٹر ، کانسٹیبل خرم اور نوید کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
-
خیبرپختونخواحکومت کا عوام کے غریب ترین طبقوں کو سستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکیج 22جولائی سے شروع کر نے کا فیصلہ، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
-
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دوبارہ آغاز، فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی تنبیہ، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 172 ہوگئی 1200 سے زائد زخمی،ہلاک شدگان میں فلسطینی پولیس چیف کے خاندان ... مزید
-
حکومت مخالف پوسٹ پر ایرانی نوجوانوں کو سزا،آٹھ نوجوانوں کو مجموعی طور پر 127 سال کی سزا سنائی گئی
-
ایلزہائمرز کے ایک تہائی کیسز کو روکا جا سکتا ہے،تحقیق، اس بیماری کے پیدا ہونے میں ورزش کی کمی، تمباکو نوشی، ڈپریشن اور غیر معیاری تعلیم کا اہم کردار ہوتا ہے، ’اگرچہ اس بیماری کا علاج کرنے کا کوئی ... مزید
-
مصر،سینائے خطے میں راکٹ حملہ،تین افراد ہلاک ،22زخمی
-
اڑ نے والی گاڑی کے بعد اڑنے والی موٹرسائیکل بھی سامنے آگئی ہے، سڑک پر چلایا بھی جاسکتا ہے،ڈچ ماہرین
-
داعش میں شمولیت اختیار کرنے والا سعودی ڈاکٹر جاں بحق
-
بر طانیہ میں انٹرنیشنل برڈ مین فیسٹیول کا انعقاد ، لوگوں نے اپنی ذاتی انجینئرنگ کے شاہکار پیش کیے
-
عیسا ئی پادری مذہب سے زیادہ بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند نکلے،پوپ فرانسس کی تصدیق ،دو فیصد پادری بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمندہیں ،بچوں کا جنسی استحصال ’کوڑھ‘ کی طرح ہے جس نے چرچ کو ... مزید
-
وزیر پانی و بجلی نے طویل لوڈشیڈنگ پر قوم سے معافی مانگ لی، بارشوں کیلئے دعا کی اپیل، بجلی بحران کے خاتمے کیلئے قوم کو ٹائم فریم نہیں دے سکتے‘ نیچے سے لے کر اوپر تک سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا‘ لائن لاسز ... مزید
-
وفاقی حکومت جان بوجھ کرخیبرپختونخواہ حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان ،شہبازشریف کوپیسہ صوبائی حکومت کودیناچاہئے تھا،صوبے میں 18سے 19گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،صوبائی حکومت آئی ڈی ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں لڑی جانے والی جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، شہبازشریف، آخری خاندان کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان کی18کروڑ عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں آئی ڈی پیز کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی ... مزید
-
جس جمہوریت میں عوام حقوق سے محروم رہے ایسی جمہوریت ڈی ریل ہوتی ہے تو ہو جائے،طاہرالقادری ،جس معاشرے میں مزدور کو حق نہ ملے وہ فرعون،قارون اور یزید کا معاشرہ ہوتا ہے،انقلاب کے بعد اسمبلی میں مزدور ... مزید
-
پشاور،گورنرخیبرپختونخوااسردارمہتاب احمدخان کا شمالی وزیرستان متاثرین کوامدادی رقوم کی ادائیگی میں تاخیراور رجسٹریشن میں سست روی کاسخت نوٹس ،ڈائریکٹرجنرل فاٹاڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ارشدخان ... مزید
-
پیپلز پارٹی نے شمالی وز یرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بھجوا دی ، آئی ڈی پیز ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی مدد کرنے میں ہم کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے،راجہ پرویز اشرف،نقل مکانی ... مزید
-
مشرف کے ساتھ پیپلز پارٹی نے کو ئی ڈیل نہیں کی ،مشرف کے خلاف موا خذے کی تحریک کا مسودہ تیا ر کیا تو خوف زدہ ہوکر پرویز مشرف نے خود استعفی دیدیا ،سید خورشید احمد شاہ ،پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہیں ... مزید
-
پاکستانی فضائی حدود سے آنے والے فلائٹ سگنلزنے بھارتی فضائیہ میں کھلبلی مچا دی ، دو کمرشل مسافر طیاروں کی جانب سے بھارتی حدود میں داخلے کیلئے ایک جیسا شناختی کوڈ استعمال ہو نے پر بھارتی فضائیہ نے ... مزید
-
پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہوئی ہے، موڈیز کا اعتراف ،پاکستان نے اقتصادی ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے 17میں سے10 اہداف حاصل کئے،یورو بانڈز کی فروخت، حکومت کی نجکاری کی پالیسیوں نے اہم کردار ادا ... مزید
-
بھارت نے کبھی بھی پاکستان کیساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا‘ سشما سوراج،سرکریک ہو یا کشمیر تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے‘ صحافیوں سے گفتگو
-
برطانوی اراکین پارلیمنٹ و دیگر سیاسی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر پر بحث کی حمایت کا اعلان کردیا،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے کشمیر پر مخصوص نمائندہ مقرر کرنے اور اسکے لئے اقوام متحدہ کے ... مزید
-
آزادی محاذ والے سیاسی مسخرے ہیں جو ملک میں کوئی انقلاب نہیں لاسکتے ،مولانا فضل الرحمن ،حکومت خوف ذدہ نہ ہو،جمہوریت کو ہمیشہ ناکام تجربے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، حکومت شمالی وزیرستان سے لاکھوں ... مزید
-
اسحاق ڈار سے ڈی جی بجٹ ملٹری میجر جنرل توقیر احمد کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب کی مالی ضروریات پر غور
-
عمران خان سونامیوں‘ طوفانوں اور بحرانوں کے لئے دیار غیر میں چندہ جمع کرنے کی بجائے آئی ڈی پیز اور اپنے فلاحی اداروں کیلئے جھولی پھیلائیں، پرویز رشید ،عمران خان نے بھی طاہرالقادردی کا اندار اپنا ... مزید
-
شکیل آفریدی کی کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقلی کی درخواست مسترد کردی گئی
-
پاکستان پہل کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا اعلان کرے ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی،انقلاب، آزادی مارچ ،بند مارچ ،مرچ مارچ، روٹی کپڑا، مکان اور سیاسی دکان کی باتیں کرنے والوں کو پانی اناج ... مزید
-
بھارت،پارلیمنٹ میں صحافی کی حافظ سعید کے ساتھ مبینہ ملاقات پر ہنگامہ ،حافظ سعید دہشت گرد ہے اس کے ساتھ ملاقات کا جواز بتایا جائے،رکن کانگریس،کسی صحافی کے ساتھ ملاقات پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتے، ... مزید
-
مشرف پرآرٹیکل 6 کااطلاق ہوگاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائیگا،خواجہ سعدرفیق ،معاملہ پارلیمنٹ میں گیاتوہم ان کی جان کوخطرہ نہیں پہنچاناچاہتے ،ہم نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں لمبی قیدکاٹیں ،انتخابی ... مزید
-
غزہ میں بمباری کا دفاع کرنے کیلئے اسرائیلی نوجوان میدان میں آ گئے، پاکستان سمیت دُنیا بھر کے فیس بک پیچزپر نظریں گاڑ لیں
-
پاک افغان سرحد پر غیر قانونی راستوں کو سیل کرنے کیلئے کھدائی کرنے والی ایکسولیٹر مشینوں پر افغان فورسزکی فائرنگ، سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کر دی
-
افغانستان کی ایک عدالت نے پاکستانی صحافی کو چار سال قید کی سزا سنادی، سزا سفری دستاویزات کے بغیر افغانستان داخل ہونے پر سنائی گئی،فیض اللہ قبائلی علاقے میں پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے گیا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.