سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث سابق ایس ایچ او سبزا زار ،ایلیٹ فورس کے انسپکٹر ، کانسٹیبل خرم اور نوید کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

منگل 15 جولائی 2014 07:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر4 کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث سابق ایس ایچ او سبزا زار انسپکٹر شیخ عامر سلیم ،ایلیٹ فورس کے انسپکٹر حافظ اطہر ، کانسٹیبل خرم اور نوید کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کرتے ہوئے فیصل ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان پولیس اہلکاروں کو گزشتہ روز فیصل ٹاون پولیس نے دھرم پورہ میں خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کیااستدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مزکورہ پولیس افسران واہلکاروں کوجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی نشاندہی پرگرفتارکیاگیاتھا۔