تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا، وزیراعلیٰ کے پی کے کور کمیٹی کو آئی ڈی پیز کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیں گے

منگل 15 جولائی 2014 07:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو ہوگا۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس 15 جولائی کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی مجموعی صورتحال پر غور سمیت لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ کور کمیٹی تحریک انصاف کی قیادت کی ممکنہ نظر بندی سے متعلق متبادل حکمت عملی تیار کرے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے کور کمیٹی کو آئی ڈی پیز کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیں گے۔