ورلڈ کپ فٹبال میں شکست ، برازیلین کوچ کا معاہدہ برقرار رہے گا، رپورٹس

منگل 15 جولائی 2014 07:04

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)برازیل کی فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف )قومی کوچ لوئیز فلپ سکولاری کے معاہدے پر نظرثانی نہیں کرے گی ، یہ بات مقامی میڈیا نے پیر کی علی الصبح رپورٹس میں کہی جب جرمنی نے ارجنٹائن کو شکست دے کر عالمی کپ2014ء میں کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سکولاری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ سی بی ایف پر چھوڑتے ہیں جب ان کی ٹیم ہفتہ کو نیدر لینڈ سے تیسری پوزیشن کے لئے میچ میں 3-0سے شکست کھا گئی تھی ۔ اس سے قبل منگل کو جرمنی کی جانب سے اسے 7-1کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

متعلقہ عنوان :