خلافت کا اعلان باطل ہے‘ ابو قتادہ

بدھ 16 جولائی 2014 07:54

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء)اْردن میں متعدد بار دہشت گردی کے الزام میں مقدمات کا سامنا کرنے والے انتہا پسند مسلم عالم ابو قتادہ نے سْنی جہادیوں کی طرف سے عراق اور شام میں خلافت کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’باطل‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جہادی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی 21 صفحات کی دستاویز میں قتادہ نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے دو ممالک میں خلافت کا اعلان اس لیے بے معنی ہے کہ اس کی منظوری دنیا کے دیگر علاقوں کے جہادیوں نے نہیں دی ہے۔ آئی ایس آئی ایس نے 29 جون کو عراق اور شام کے کچھ علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔