کراچی،قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ، کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ ارکان ہلاک

بدھ 16 جولائی 2014 07:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء) قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ ارکان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کراچی راوٴ انوار کے مطابق پولیس کو گلشن بونیر میں کالعدم تنظیم کے دفتر کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو دیکھ کر چند مکانات میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 20 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ہلاک ہونیوالے تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر جاوید محسود شامل ہے۔ جاوید محسوس پولیوورکرز سمیت 50 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد پولیس کالعدم تنظیم کے مرکزی دفتر میں داخل ہوگئی جہاں سے بڑی مقدار میں مسروقہ موٹر سائیکلیں، بارودی مواد، بم بنانے کے آلات، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، راوٴ انوار کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی 20 سے 25 دہشت گرد موجود ہوسکتے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :