دورہ سری لنکا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان، تربیتی کیمپ کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جو 26 جولائی تک لاہور میں جاری رہے گا

بدھ 16 جولائی 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تربیتی کیمپ کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جو 26 جولائی تک لاہور میں جاری رہے گا۔ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی کل (17 جوالائی) کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ نیٹ پریکٹس کا آغاز 18 جولائی سے21 جولائی تک ہوگا جس کے دوران ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 11 بجے سے 12:30 تک فٹنس سیشن میں حصہ لیں گے جبکہ شام 4 بجے سے 6:30 تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں بیٹنگ ،باوٴلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے۔

تربیتی کیمپ میں 22 جولائی کو آرام کا دن ہوگا جس کے بعد23 جولائی سے 25 جولائی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 11 بجے سے 12:30 تک فٹنس سیشن کا انعقاد ہوگا جبکہ ایل سی سی اے کرکٹ گراوٴنڈ میں3:15 سے 6:30 تک تین پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کے آخری روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیممینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے مابین دورہ سری لنکا کے حوالے سے مشاورت ہوگی ۔

دریں اثنا تربیتی کیمپ کے دوران18 جولائی کو قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن ،21 جولائی کو ہیڈ کوچ وقار یونس،23 جولائی کو چیف سلیکٹر / ٹیم منیجر معین خان جبکہ 25 جولائی کو قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کے لئے دون ڈے سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :