پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ،معین خان منیجر ، کوچنگ ٹیم میں سابق کپتان وقار یونس ہیڈ کوچ ،گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ ،گرانٹ لیوڈن فیلڈنگ کوچ اور مشتاق احمد سپن باوٴلنگ کنسلٹنٹ شامل،میجر(ر) اظہر عارف سیکورٹی منیجر کے فرائض سرانجام دیں گے

بدھ 16 جولائی 2014 07:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان معین خان کو منیجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ کوچنگ ٹیم میں سابق کپتان وقار یونس ہیڈ کوچ ،گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ ،گرانٹ لیوڈن فیلڈنگ کوچ اور مشتاق احمد سپن باوٴلنگ کنسلٹنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح میجر(ر) اظہر عارف سیکورٹی منیجر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شا ہد اسلم اسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، محمد طلحہ بٹ ٹیم انالسٹ، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ اور محمد عمران مساجر ہونگے۔