افغانستان، ووٹوں کی گنتی کی چھان بین آج شروع ہوگی

بدھ 16 جولائی 2014 07:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء)افغانستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی چھان بین شروع کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی ایک رکن شریفہ زْرمتی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں سب سے پہلے کابل میں ووٹوں کی گنتی کی چھان بین کا کام آج شروع ہو جائے گا اور جیسے جیسے گرد و نواح کے صوبوں سے بیلٹ باکسز کابل پہنچیں گے ویسے ویسے انہیں بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔ افغانستان کے حالیہ صدارتی الیکشن کے نتائج کے تنازعے کے حل کے لیے ووٹوں کی گنتی کی چھان بین کے عمل پر دونوں صدارتی امیدواروں اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے اختتام ہفتہ پر اتفاق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :