ورلڈ کپ فٹبال کی فاتح جرمنی کا وطن پہنچنے پر فقید المثال استقبال ،سینکڑوں مداح اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ، سٹار فٹبالر آٹو گراف بھی دیتے رہے

بدھ 16 جولائی 2014 07:45

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء) فٹبال کی چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے والی جرمنی کی ٹیم برازیل سے وطن واپس پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔فٹبال ورلڈ کپ کا تاج سر پر سجانے والی جرمن ٹیم ریو ڈی جنیرو سے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں ہوٹل سے نکلتے ہوئے جرمن کھلاڑیوں کو الوداع کرنے کے لیے سینکڑوں مداح بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹار فٹبالرز نے اپنے مداحوں کو آٹو گرافبھی دئیے۔ ہوٹل سے ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کو سیکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے ان کا خصوصی طیارہ جرمنی کے لیے روانہ ہوا۔ جرمنی کی ٹیم نے لاطینی امریکہ میں ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی پہلی یورپین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں جرمنی نے ارجنٹائن کو ایک صفر سے شکست دیکر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ -

متعلقہ عنوان :