صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، آپریشن ضرب غضب، آئی ڈی پیز صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 جولائی 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں منگل کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کی اور ان سے ملک کی تازہ ترین صورتحال خاص طور پر آپریشن ضرب غضب کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے صدر کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو حکومت نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد اور دیگر امور پر کئے ہیں ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور متاثرین کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو 14 اگست کو جشن آزادی پر منعقد ہونے والی تقریب کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :