کرکٹر عمر اکمل نے ٹریفک وارڈن کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی

بدھ 16 جولائی 2014 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء)ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے ٹریفک وارڈن ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی ،عمر اکمل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹریفک وارڈن ذیشان نے انھیں روک کر بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں مگر پولیس نے ان کا کا موقف سننے کی بجائے ٹریفک وارڈن کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

عمر اکمل کے مطابق انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا جائے کہ ان کا موقف ریکارڈ کر کے ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج صفدر بھٹی نے متعلقہ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16جولائی کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :