ہری پور، مدرسے میں قید120افرادکوبازیاب کرالیا گیا،مالک سمیت 5افراد گرفتا ر

جمعرات 17 جولائی 2014 07:03

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)ہری پورمیں قائم مدرسے میں قید120افرادکوبازیاب کرکے پولیس نے مالک سمیت 5افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہری پورمیں مدرسے میں منشیات کے علاج کامرکزچلایاجارہاتھاجس میں 120افرادکوزنجیروں میں جکڑکرقیدرکھاگیاتھا،پولیس نے بدھ کے روزمدرسے میں چھاپہ مارکرتمام 120افرادکوبازیاب کرلیااورمدرسے کے مالک سمیت پانچ افرادکوگرفتارکرلیاپولیس کے مطابق زنجیروں میں جکڑے افرادمیں سے زیادہ ترافرادکواپنے لواحقین نے مرضی سے وہاں چھوڑاہواتھاپولیس نے ان افرادکوبازیاب کرلیاہے اوران کے لواحقین کاانتظارہے جس کے بعدگرفتارافرادکے خلاف مقدمہ درج کیاجائیگا۔