شام ، بشار الاسد نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا

جمعرات 17 جولائی 2014 07:23

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء) شام میں بشار الاسد نے صدارت کا حلف اٹھالیاہے۔ بشار الاسد نیتیسری بار سات سال کی مدت کیلئے صدارت کا حلف اٹھایا ہے،انہوں نے پچھلے ماہ ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

شام میں گزشتہ تین چار برس سے سول وارجاری ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔49سالہ بشارالاسد 2000سے اپنے والدحافظ الاسد کی موت کے بعد سے اس عہدے پر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :