ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقریبا اربوں روپے کے مالی اسکینڈل کے اہم کردار اورسابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کے ڈپٹی سیکرٹری محمد زبیر کو ایف آئی اے نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جولائی 2014 07:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقریبا اربوں روپے کے مالی اسکینڈل کے اہم کردار اورسابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کے ڈپٹی سیکرٹری محمد زبیر کو ایف آئی اے نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔ محمد زبیر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وفاقی انسداد بد عنوانی کی عدالت میں اپنی ضمانت کے لئے پہنچے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم بھی اپنی ضمانت کرا چکے ہیں۔

یف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے ستمبر 2012 میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا تھااور تفتیش کے دوران 65 سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،سابق وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم سمیت ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درجنوں اعلی افسران و ملازمین سمیت متعدد افرادکونامزد اور گرفتار کیاجاچکاہے۔

(جاری ہے)

محمد زبیر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وفاقی انسداد بد عنوانی کی عدالت میں اپنی ضمانت کے لئے پہنچے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم بھی اپنی ضمانت کرا چکے ہیں۔ یف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے ستمبر 2012 میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا تھااور تفتیش کے دوران 65 سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،سابق وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم سمیت ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درجنوں اعلی افسران و ملازمین سمیت متعدد افرادکونامزد اور گرفتار کیاجاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :