للِہ،خون سفید ہو گیازمین کے تنازعہ پر دوبھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،تیسرا بھائی اور بھتیجامعمولی زخمی

جمعرات 17 جولائی 2014 07:14

للِہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء ) خون سفید ہو گیازمین کے تنازعہ پر دوبھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاتیسرا بھائی اور بھتیجامعمولی زخمی ہو گیا پولیس تھانہ للِہ اور زرائع کے مطا بق ایک باپ کی اولاد میں دو فٹ زمین پر تنازعہ چل گیا نصر علی صمدال ،محبوب ،اسلم اور محبوب کا بیٹا تنازعہ والی جگہ پر گئے تو کزنوں نے فائرنگ کر دی جس سے دو بھائی نصر علی سمدال اورمحبوب موقع پر جاں بحق ہو گئے تیسرا بھائی اسلم اور جاں بحق ہونے والے محبوب کا بیٹامعمولی زخمی ہو گیا پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کر دیں

متعلقہ عنوان :