مسٹر یونیورس کا مقابلہ جیتنے والے پاکستانی باڈی بلڈر بنارس خان پر ماڈلنگ کی دنیا کے دروازے بھی کھل گئے ، امریکی شہر میامی میں دنیا بھر کے باڈ ی بلڈرز نے اپنے اپنے مسلز دکھائے ، بازی ماری لاہوری بنارس خان لے گیا ،سلمان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری میں دوسرے نمبر پر رہے،کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، پاکستان کا جھنڈا دنیا بھر میں لہراؤں گا ،بنارس خان

جمعرات 17 جولائی 2014 06:55

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء) امریکا میں مسٹر یونیورس کا مقابلہ جیتنے والے پاکستانی باڈی بلڈر بنارس خان پر ماڈلنگ کی دنیا کے دروازے کھل گئے، دنیا بھر کے باڈی بلڈرز کو پچھاڑنے والا لاہوری باڈی بلڈر 23 جولائی کو وطن واپس پہنچے گا۔امریکی شہر میامی میں مسٹر یونیورس کے انتخاب کیلئے میلہ سجا، دنیا بھر کے باڈی بلڈرز نے مقابلے میں اپنے اپنے مسلز دکھائے لیکن بازی ماری لاہوری بنارس خان نے اور مسٹر یونیورس بن گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنارس خان نے اللہ کا شکرا دا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا جھنڈا دنیا بھر میں لہرائیں گے۔مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں مختلف ممالک سے ماڈلنگ کی آفر ہورہی ہے، پہلی مرتبہ مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باڈی بلڈر 23 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔مقابلے میں لاہور ہی کے سلمان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری میں دوسرے نمبر پر رہے۔مسٹر یونیورس مقابلوں میں عامر رحیم پہلے پاکستانی تھے جو ٹاپ 10 میں آئے، 2009ء میں عامر رحیم کا نمبر ساتواں تھا۔

متعلقہ عنوان :